اپنے ہونٹوں پہ تبسم کو سجا کر رکھیے
اپنے ہونٹوں پہ تبسم کو سجا کر رکھیے
دل کا ہر درد زمانے سے چھپا کر رکھیے
کون ہے کس کا یہاں ہے نہیں ہمراز کوئی
راز کو راز کے مانند بچا کر رکھیے
ہم تو آنکھوں میں لکھا آنکھوں سے پڑھ لیتے ہیں
ہم سے ملیے تو نگاہوں کو جھکا کر رکھیے
لوگ آئیں گے بہت چھوڑ کے جائیں گے بہت
ہر کسی کو نہ کلیجے سے لگا کر رکھیے
کب تلک روتے رہیں گے شب تنہائی میں
اک نئی صبح کی امید جگا کر رکھیے
دو قدم ساتھ بھی چلتا نہیں مشکل میں کوئی
رابطہ سب سے بہر حال بنا کر رکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.