اپنے ہونٹوں پہ ترے پیار کا اقرار لیے
اپنے ہونٹوں پہ ترے پیار کا اقرار لیے
پھر پلٹ آئے ہیں ہم جرأت اظہار لیے
دھوپ سے میں تو جھلس جاتا مرے یار مگر
ساتھ چلتا ہے کوئی سایۂ اشجار لیے
جی رہے ہیں تو یہ ہمت ہے ہماری ورنہ
لوگ پھرتے ہیں یہاں خنجر و تلوار لیے
عشق بھی ایک تماشا سا ہوا جاتا ہے
پھرتا رہتا ہے گریباں سر بازار لیے
پھر سے زریابؔ اسے میرا ہے اقرار ہوا
آ گیا پھر سے کوئی لہجۂ انکار لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.