اپنے جی کو ہی اب جلاتے ہیں
آؤ کچھ روگ ڈھونڈ لاتے ہیں
جھوٹ انساں کی ہو گئی خصلت
سچ کو بھاری سزا سناتے ہیں
نیکیاں کرتے ہیں دکھاوے کی
اب یہ دریا میں کب بہاتے ہیں
تم سے اچھے تو ہیں پرندے ہی
جو سر شام لوٹ آتے ہیں
رات کو کاٹنے میں تارے بھی
ہاتھ گلؔ کا بھی اب بٹاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.