Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنے پیروں میں لیے گرد سفر آ گیا میں

قیصر منور

اپنے پیروں میں لیے گرد سفر آ گیا میں

قیصر منور

MORE BYقیصر منور

    اپنے پیروں میں لیے گرد سفر آ گیا میں

    غور سے دیکھ لے اے راہگزر آ گیا میں

    ایک بار اور سمجھنا تھی بچھڑنے کی وجہ

    چند لمحوں کے لیے بار دگر آ گیا میں

    جانے کس راہ پہ نکلا تھا بھٹکنے کے لیے

    جانے کس راہ سے ہوتا ہوا گھر آ گیا میں

    ایک گردش لیے پھرتی ہے مجھے شام و سحر

    سوچتا رہتا ہوں دن رات کدھر آ گیا میں

    اب یہ محفل مجھے کس حال کو پہنچائے گی

    اپنی تنہائی سے بچ کر تو ادھر آ گیا میں

    آخری بنچ پہ بیٹھے ہوئے بچے کی طرح

    جب مرا نام پکارا تو نظر آ گیا میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے