اپنے پرائے سب سے نبھاتا ہے کس طرح
اپنے پرائے سب سے نبھاتا ہے کس طرح
لوگوں کے ساتھ پیش تو آتا ہے کس طرح
گہری کسی بھی نیند سے اچھا ہے جاگنا
سویا ہوا ضمیر جگاتا ہے کس طرح
ہم وقت کو پرکھنے سے پہلے یہ دیکھ لیں
یہ وقت ہم کو پاٹھ پڑھاتا ہے کس طرح
بے شک تو کر سوال تری زندگی ہے پر
تو زندگی کا ساتھ نبھاتا ہے کس طرح
اس کو گلے لگانے سے پہلے یہ دیکھنا
وہ شخص تم سے ہاتھ ملاتا ہے کس طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.