اپنے قامت سے بڑا بنتا ہے
اپنے قامت سے بڑا بنتا ہے
جس کو دیکھو وہ خدا بنتا ہے
ہم تو جیسے بھی بنے بن گئے ہیں
دیکھیے آپ کا کیا بنتا ہے
وہ مرا تیرے سوا بنتا نہیں
جو مرا تیرے سوا بنتا ہے
سچ کہوں جتنا حسیں ہے نا تو
یہ جہاں صدقہ ترا بنتا ہے
اب تو میں اور کسی کی نہیں ہوں
اب تو وہ شخص مرا بنتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.