اپنے سوا کسی کا اگر ہونا آ گیا
اپنے سوا کسی کا اگر ہونا آ گیا
سمجھو ہمارے ہاتھ کوئی ٹونا آ گیا
پا لیں گے زندگی کی حقیقت کا راز بھی
اک دوسرے کے واسطے گر کھونا آ گیا
نزدیک آتے آتے بہت دور ہو گئے
یہ بات یاد کر کے مجھے رونا آ گیا
بالوں کا رنگ چھپ گیا رستوں کی دھول میں
یوں ہی نہیں یہ بوجھ ہمیں ڈھونا آ گیا
طے ہو رہا تھا وقت ملاقات کا ابھی
پھر یوں ہوا کہ بیچ میں کرونا آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.