اپنے سوا کسی سے یہاں رابطہ نہیں
اپنے سوا کسی سے یہاں رابطہ نہیں
ہر شخص اجنبی ہے کوئی آشنا نہیں
نکلے تھے چند لوگ جو میری تلاش میں
اب ڈھونڈئیے انہیں کہیں ان کا پتہ نہیں
پہلے تو ایک عمر وہ با لواسطہ ملا
پھر کہہ دیا کہ مجھ سے کوئی واسطہ نہیں
دو دل جہاں سکون سے کچھ بات کر سکیں
کیا اس زمین پر کوئی ایسی جگہ نہیں
پھر اس کی خامشی نے بڑا شور کر دیا
میں نے وہ سن لیا تھا جو اس نے کہا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.