اپنی آواز کو اوروں سے ملانے والے
اپنی آواز کو اوروں سے ملانے والے
تیری پہچان مٹا دیں گے زمانے والے
میرے خوابوں سے ترا کوئی تعلق ہی نہیں
کیوں پریشان ہے تعبیر بتانے والے
مکڑیاں اب نہ دہانوں پہ بنیں گی جالا
غیر محفوظ ہیں سب غار میں جانے والے
اپنے ورثے کے چراغوں کو جلاتے ہی نہیں
خواہش نور بھی رکھتے ہیں زمانے والے
سانحہ ایک ہی لمحے کے لیے آتا ہے
عمر کٹ جائے گی وہ لمحہ بھلانے والے
کس طرح اپنی مسافت کو مکمل کرتا
اس سے آگے تھے نشاں اس کو مٹانے والے
اس کی پلکیں نہ چھلک آئیں جواباً شاہدؔ
اس لیے اشک چھپاتے ہیں ہنسانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.