اپنی اوقات سے باہر بھی تو ہو سکتا ہے
اپنی اوقات سے باہر بھی تو ہو سکتا ہے
یہ جو آنسو ہے سمندر بھی تو ہو سکتا ہے
ثبت یہ مہر محبت ہے مرے سینے پر
اس کا ناخن کبھی خنجر بھی تو ہو سکتا ہے
ٹوٹی دیوار کا منظر کوئی دستک جیسا
کوئی دیوار کے اندر بھی تو ہو سکتا ہے
تیرے جانے سے یہ کھلنے لگے معنی مجھ پر
ظرف والا کبھی کمتر بھی تو ہو سکتا ہے
جس سہولت سے وہ بھرتا ہے مجھے بانہوں میں
دشمن جاں مرا دلبر بھی تو ہو سکتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.