اپنی دنیا سنوار لیتے ہیں
اپنی دنیا سنوار لیتے ہیں
آپ کو جو نہار لیتے ہیں
خود کو کرتے ہیں مبتلا دکھ میں
اور خود کو پکار لیتے ہیں
لوگ خود کو تباہ کرنے کو
مجھ سے وحشت ادھار لیتے ہیں
کیفیت میں تجھے پہنتے ہیں
اور خود کو اتار لیتے ہیں
اس کے بن رات تو قیامت ہے
ہاں مگر دن گزار لیتے ہیں
آ کہ اب ختم کر دیں یہ رشتہ
اپنی غلطی سدھار لیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.