اپنی غلطی آسانی سے کون جہاں میں مانے ہے
اپنی غلطی آسانی سے کون جہاں میں مانے ہے
سچائی کی بات کرو تو دنیا پتھر تانے ہے
چکنی چپڑی باتوں سے تم چھوڑ دو ہم کو بھرمانا
چال تمہاری دل یہ ہمارا اچھے سے پہچانے ہے
فکر ہمارے سمبندھوں کی چھوڑو جگ والو کرنا
بیچ ہمارے رشتہ کیا ہے میں جانوں وہ جانے ہے
مندر مسجد کے جھگڑے میں شام سحر کیوں الجھے ہو
کھیل سیاسی ہے یہ جو خود رام رحیم نہ مانے ہے
رب تو ہر دل میں بستا ہے اس کو پانے کی خاطر
گلیوں گلیوں کی تو ہیراؔ خاک بھلا کیوں چھانے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.