اپنی حالت پر ہی شرمندہ ہوں میں
اپنی حالت پر ہی شرمندہ ہوں میں
یہ نہ پوچھو کس طرح زندہ ہوں میں
ہر جگہ تنہا نظر آتا ہوں جب
کون سی بستی کا باشندہ ہوں میں
تم خلاؤں میں ہی اب ڈھونڈا کرو
چاند سورج کا نمائندہ ہوں میں
مجھ کو سولی پر چڑھا سکتے نہیں
میں صدا ہوں اور سدا زندہ ہوں میں
ڈوب کر نکلوں گا سورج کی طرح
یاد رکھو نسل آئندہ ہوں میں
میں ہوں ضو دیتا ہوا اک آفتاب
سوز سے خود اپنے تابندہ ہوں میں
دشمنوں سے کہتی ہے اردو زباں
کیا مٹاؤ گے کہ پائندہ ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.