اپنی ہستی کو جو مسمار نہیں کر سکتا
اپنی ہستی کو جو مسمار نہیں کر سکتا
وہ خدا کا کبھی دیدار نہیں کر سکتا
میں نہیں چاہتا غم میرا عیاں ہو تجھ پر
اپنے چہرے کو میں اخبار نہیں کر سکتا
کام اک آہ فقیروں کی جو کر سکتی ہے
شاہ کیا شاہ کا دربار نہیں کر سکتا
تو زبانوں پہ لگا سکتا ہے پہرا لیکن
ہاں خیالوں کو گرفتار نہیں کر سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.