اپنی عزت کا کچھ خیال رکھو
اپنی عزت کا کچھ خیال رکھو
یہ بڑی شے اسے سنبھال رکھو
لازمی ہے کہ زیست میں ہو رنگ
موت کا بھی تو کچھ خیال رکھو
بھوک کیا ہے کبھی پتہ نہ چلے
منہ میں لقمہ اگر حلال رکھو
یہ پڑوسی بھی کام آئیں گے
ان سے رشتہ سدا بحال رکھو
ایک دن خود ہنر بھی نکھرے گا
کچھ تو ہاتھوں میں تم کمال رکھو
لاؤ دریائے فن سے کچھ موتی
سامنے خلق کے مثال رکھو
فکر لوگوں کی کب تلک احمدؔ
اپنا بھی تم ذرا خیال رکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.