اپنی خوش فہمی کو ادراک سمجھنے والے
اپنی خوش فہمی کو ادراک سمجھنے والے
خاک سمجھیں گے مجھے خاک سمجھنے والے
اک ذرا تیز ہوا سے یہ گریبان کھلا
ڈر گئے خود میں اسے چاک سمجھنے والے
جانے ان کو مرے اندر کی خبر کیسے ہوئی
ٹھیک سمجھے مجھے سفاک سمجھنے والے
میرے اندر سے مرا جفت نمودار ہوا
اور ششدر ہیں مجھے تاک سمجھنے والے
خاک تجھ فکر کی ترسیل پہ صحراؤں کی
دیدۂ گل کو بھی نمناک سمجھنے والے
میں ترے جیسا خدا ہونے سے محفوظ رہا
داغ عصیاں سے مجھے پاک سمجھنے والے
دشت در دشت بھٹکتے ہوئے دیکھے طاہرؔ
خود کو اس دہر میں چالاک سمجھنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.