اپنی لاج سنبھالے ہیں بھئی
اپنی لاج سنبھالے ہیں بھئی
ہم تو لڑکی والے ہیں بھئی
صبح کمائیں شام پکائیں
اپنے ٹھاٹھ نرالے ہیں بھئی
مجبوری ہے کون بتائے
سب کے منہ پر تالے ہیں بھئی
پھکڑ فطرت کے مالک ہیں
کل کو کل پر ٹالے ہیں بھئی
دل ہیں برچھی تیر کٹاری
چہرے بھولے بھالے ہیں بھئی
ان کو یہ مضمون لکھا ہے
ایک کبوتر پالے ہیں بھئی
ٹوٹ ٹوٹ کر ہوئے مکمل
ہم مکڑی کے جالے ہیں بھئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.