اپنی لے میں گانا مشکل
دل کو یہ سمجھانا مشکل
دھوپ جڑوں تک کیسے آئے
پتوں پر لہرانا مشکل
میری اک تصویر ٹنگی ہے
پار سمندر جانا مشکل
چڑھتی سانسیں ڈوبتا دریا
لہروں کا لہرانا مشکل
برگ و شجر سب خون سے لت پت
منظر یہ جھٹلانا مشکل
سامنے اپنے میں بھی کھڑا ہوں
مجھ کو گھیر کے لانا مشکل
چال ہے گہری ورنہ دل کو
ایسے بھول کے جانا مشکل
رات کا ہے وہ جاگنے والا
صبح سویرے آنا مشکل
ماہر ہے وہ حرف و صدا کا
باتوں میں الجھانا مشکل
تم سے بچھڑ کر کیا کچھ بیتی
یہ سب ہے دہرانا مشکل
اس کی گلی کا حال نہ پوچھو
اب تو آنا جانا مشکل
موجوں کی دیوار کھڑی ہے
بیچ بھنور میں جانا مشکل
اس کی کہانی کس سے کہیے
اجملؔ کا افسانہ مشکل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.