اپنی قسمت کہ ترے ساتھ نظر آتے ہیں
تجھ سے ملنے کے لیے شمس و قمر آتے ہیں
کس کو اب قصۂ محبوب سنایا جائے
یاد کرتے ہیں تو سب زخم ابھر آتے ہیں
آخری وقت میں دے جاتے ہیں داغ فرقت
ہم سفر ایسے بھی دوران سفر آتے ہیں
یاد آتا ہے مرا تم سے جدا ہو جانا
برگ جس طرح ہواؤں میں بکھر آتے ہیں
کوئے جاناں کی فضاؤں کے تقدس کی قسم
واں سے جو آتے ہیں وہ پاک نظر آتے ہیں
زاہد خشک کو مطلب نہیں میخانے سے
دلبری جن کا وطیرہ ہو ادھر آتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.