اپنی تجلیوں سے معمور ہو گئے ہم
اپنی تجلیوں سے معمور ہو گئے ہم
یا خاک رہ گزر تھے یا طور ہو گئے ہم
یاروں کی تشنہ کامی زنداں میں یاد آئی
ساقی سے جام لے کر رنجور ہو گئے ہم
ہم اور جا کے زلف ایام سے الجھتے
اے کاکل پریشاں مجبور ہو گئے ہم
یاروں نے دشمنی کی ہم نے خلوص برتا
کچھ دور ہو گئے وہ کچھ دور ہو گئے ہم
محفل میں آخر شب اک بات کی کمی تھی
وہ بات ہم نے کہہ دی منصور ہو گئے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.