اپنی تنہائی اور غم اپنے
اپنی تنہائی اور غم اپنے
جو ہیں ہم راہ و ہم قدم اپنے
دور ہو جائیے بھلا کس سے
یاد رہتی ہے جب بہم اپنے
عشق اور اضطراب ہیں دونوں
جاننے والے محترم اپنے
آسماں کے حسین ساحل پر
جگمگاتے رہے تھے نم اپنے
نیند بھی ایک راستہ ہی تو ہے
ڈھونڈئیے خواب دم بہ دم اپنے
تھے کبھی فتح و سر خوشی کا نشاں
ہیں علم ان دنوں الم اپنے
دل میں رہتے ہیں کامران نفیسؔ
گھر بھی رکھتے ہیں ساتھ ہم اپنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.