اپنی الفت کا بھرم ہم نے سدا رکھا ہے
اپنی الفت کا بھرم ہم نے سدا رکھا ہے
جان دے دی ہے مگر پاس وفا رکھا ہے
اک نظر دیکھا تھا اب چین کہاں ہے دل کو
شوق دیدار نے دیوانہ بنا رکھا ہے
لوگ جذبات محبت سے نہیں ہیں واقف
بات کچھ بھی نہیں افسانہ بنا رکھا ہے
ہم نے مے پی ہے تو ساقی کی نظر سے پی ہے
آپ نے ہاتھ میں پیمانہ اٹھا رکھا ہے
آپ چاہیں تو بڑے شوق سے آ سکتے ہیں
میں نے اس دل کے دریچے کو کھلا رکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.