اپنی وحشت پہ بس نہیں میرا
اپنی وحشت پہ بس نہیں میرا
پھر بھی دل بوالہوس نہیں میرا
ایک تیری ہی آس ہے مجھ کو
اور تجھ پہ ہی بس نہیں میرا
کوئی خواب چمن نہیں مجھ کو
کوئی باب قفس نہیں میرا
ایک خانہ خراب حسرت کے
اور کچھ پیش و پس نہیں میرا
ذکر اس کا نہ کر خدا کے لیے
کھینچ تار نفس نہیں میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.