عقل و دیں ہے رہ جنوں کے خلاف
عقل و دیں ہے رہ جنوں کے خلاف
کر رہا ہوں حریم دل کا طواف
وقت کا ساتھ چھوڑنے والے
وقت کرتا نہیں قصور معاف
اور کچھ ہے روش زمانے کی
اب نہ ہم وہ نہ سیرت اسلاف
شرح غم تو کوئی گناہ نہ تھی
مجھ سے کیوں ہو گیا زمانہ خلاف
میں محبت میں بے قرار سہی
ہے یہ کس کی خطا قصور معاف
مسکراتی ہوئی نظر پہ نہ جا
مخلصوں کے بھی دل نہیں ہیں صاف
رسم و آئیں کا اعتبار نہیں
ہوشؔ دنیا ہے دشمن انصاف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.