عقل تھی آگہی نے مار دیا
عقل تھی آگہی نے مار دیا
دید کو روشنی نے مار دیا
ایک بیکس تھا جس کے خوابوں کو
اس کی بے چارگی نے مار دیا
ہم نے چاہا کہ بات بن جائے
زیست کی بے رخی نے مار دیا
دیکھ کر پانی مر گیا پیاسا
اس کو سچی خوشی نے مار دیا
تھا جو اپنا بنا وہ انجانا
پھر اسی اجنبی نے مار دیا
کیا تعجب کی کوئی بات نہیں
آدمی آدمی نے مار دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.