عقل تو کہتی ہے اب کے اس سے اچھا ڈھونڈ لوں
عقل تو کہتی ہے اب کے اس سے اچھا ڈھونڈ لوں
ہے مگر دل کی یہ ضد پھر اس کے جیسا ڈھونڈ لوں
اس سے میرے پیاس کی شدت میں آئے گی کمی
میں اگر خود سے زیادہ کوئی پیاسا ڈھونڈ لوں
اے خدا جو ہو ترے دونوں جہانوں سے الگ
تو اجازت دے تو کوئی اور دنیا ڈھونڈ لوں
خود کشی اور زندگی میں سے اگر چننا پڑے
عین ممکن ہے میں کوئی اور رستہ ڈھونڈ لوں
اس سے پہلے کہ مرے کھونے کی خبریں عام ہوں
میری کوشش ہے کہ میں خود کو دوبارہ ڈھونڈ لوں
اور کتنی دیر ہے عیسیٰ کہ آنے میں ابھی
کیا میں جب تک کے لئے کوئی مسیحا ڈھونڈ لوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.