ارے توبہ عذر جفا کروں کبھی ظرف ایسا مرا نہیں
ارے توبہ عذر جفا کروں کبھی ظرف ایسا مرا نہیں
حاجی شفیع اللہ شفیع بہرائچی
MORE BYحاجی شفیع اللہ شفیع بہرائچی
ارے توبہ عذر جفا کروں کبھی ظرف ایسا مرا نہیں
وہ مٹا دیں چاہے ابھی مجھے کوئی شکوہ گلہ نہیں
تو اٹھا دے پردہ تو دیکھ لوں کسے ہوش ہے تجھے دیکھ کر
ابھی ہر نگاہ ہے مدعی کوئی پردہ جبکہ اٹھا نہیں
میں سمجھ گیا جو ہے کعبہ میں مجھے اتفاق ہے دیر سے
میں فریب جلوہ نہ کھاؤں گا کوئی اور تیرے سوا نہیں
مجھے ذوق عذر ستم سہی مگر اس کا اتنا ملال کیوں
جو گلہ بھی ہے وہ ہے آپ سے کسی غیر سے تو گلہ نہیں
وہ بری کٹے مری زندگی مجھے فکر اس کی نہیں شفیعؔ
وہ بگڑ کے میرا کریں گے کیا کوئی بت یہ میرے خدا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.