عرش سے رخ جانب دنیائے دوں کرنا پڑا
عرش سے رخ جانب دنیائے دوں کرنا پڑا
بندگی میں کیا سے کیا یہ سر نگوں کرنا پڑا
منت ساحل بھی سر لے لی بھنور میں ڈولتے
ہاں یہ حیلہ بھی ہمیں بہر سکوں کرنا پڑا
سامنے اس یار کے بھی اور سر دربار بھی
ایک یہ دل تھا جسے ہر بار خوں کرنا پڑا
ہم کہ تھے اہل صفا یہ راز کس پر کھولتے
قافلے کا ساتھ آخر ترک کیوں کرنا پڑا
خم نہ ہو پایا تو سر ہم نے قلم کروا لیا
ووں نہ کچھ ماجدؔ ہوا ہم سے تو یوں کرنا پڑا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.