عروض آگہی ہے اور میں ہوں
عروض آگہی ہے اور میں ہوں
بس اک دیوانگی ہے اور میں ہوں
غم شائستگی ہے اور میں ہوں
کبیدہ خاطری ہے اور میں ہوں
جنون رہبری ہے اور تم ہو
نشاط گمرہی ہے اور میں ہوں
بظاہر لوگ میرے ہم نوا ہیں
بہ باطن بد ظنی ہے اور میں ہوں
ضیاؔ یہ بھی عجب دنیا ہے جس میں
فریب دل دہی ہے اور میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.