عرض کرتا ہوں مانیے واعظ
عرض کرتا ہوں مانیے واعظ
ورنہ پھر آپ جانیے واعظ
کیسی لذت ہے مے میں پوشیدہ
پی کے تھوڑی سی دیکھیے واعظ
گو ملے گی شراب جنت میں
کون امید پر جیے واعظ
ہے یقیں بخش دے گا ہم کو خدا
کام اچھے بھی کچھ کیے واعظ
دیکھنا میکدے میں آیا ہے
ساتھ ایک شوخ کو لیے واعظ
واقعی آپ نے بھی کی توبہ
کہیں ایسا نہ کیجئے واعظ
دل میں کاملؔ کے رہ گئی حسرت
ہو گئے تنگ قافیے واعظ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.