اثر کیا ی تری جادو بیانی کا نہیں تھا
اثر کیا ی تری جادو بیانی کا نہیں تھا
میں بھیگی تھی مگر احساس پانی کا نہیں تھا
بھٹک کر اپنے قصے سے وہ تیرے پاس آیا
مگر کردار وہ تیری کہانی کا نہیں تھا
تری خواہش بھی شامل تھی ترے یوں ڈوبنے میں
یہ سارا دوش بس دریا کے پانی کا نہیں تھا
ہواؤں سے بھی کیا لڑتے وہ کشتی کے مسافر
انہیں کچھ علم بھی تو بادبانی کا نہیں تھا
ملے گا کیا اجی بن کر کسی راجہ کی رانی
کوئی راجہ کبھی بھی ایک رانی کا نہیں تھا
تعاقب میں تھا تیرے خود سمندر اے ندی پر
تجھے احساس ہی اپنی روانی کا نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.