اثر نصیحت تمہاری مجھ پر ہے رت سہانی نہ کر سکے گی
اثر نصیحت تمہاری مجھ پر ہے رت سہانی نہ کر سکے گی
سمجھتا ہوں احتیاط اتنی مری جوانی نہ کر سکے گی
ادھورے الفاظ کے ذریعہ وفا کا اظہار ہے قیامت
کہ جادو شرم اور ہچکچاہٹ سا یاں روانی نہ کر سکے گی
یہ حسن والوں سے بھر گیا ہے حسیں ہو تم بھی پہ میرے دل پر
تمہاری صورت بھی بعد کچھ دن کے حکمرانی نہ کر سکے گی
رہے گی کب تک محبتوں کی اساس ان بے حجابیوں پر
کبھی بھی جلوہ گری سا جادو تو لن ترانی نہ کر سکے گی
مرا تصور غلط ہی نکلا یہی حقائق کا فیصلہ ہے
کہ کوئی بھی طرز میرے جذبوں کی ترجمانی نہ کر سکے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.