اسباب زندگی کی ہر اک چیز ہے گراں (ردیف .. ل)
اسباب زندگی کی ہر اک چیز ہے گراں
بس ایک زندگی ہے کہ ارزاں ہے آج کل
مشاطگیٔ فلسفۂ مغربی نہ پوچھ
زلف خیال اور پریشاں ہے آج کل
سر رشتۂ خیال ہوا جا رہا ہے گم
کچھ ایسی الجھنوں میں مسلماں ہے آج کل
قدرت کی رہبری کے طریقے عجیب ہیں
یعنی لباس کفر میں ایماں ہے آج کل
بے زحمت شکار ہی کھائے گا کیا انہیں
کیوں گرگ بکریوں کا نگہباں ہے آج کل
رعنائی خیال کی گل کاریاں گئیں
بس ہم ہیں اور خواب پریشاں ہے آج کل
معلوم ہو رہا ہے کہ منزل قریب ہے
کچھ تیز رو سی عمر گریزاں ہے آج کل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.