اشک آنکھوں کے لئے ہے اور غم دل کے لئے
اشک آنکھوں کے لئے ہے اور غم دل کے لئے
اک سمندر کے لئے ہے ایک ساحل کے لئے
ہم سفر عزم سفر ہو تو سفر آسان ہے
راستے خود راستہ دیتے ہیں منزل کے لئے
حل ہوئی مشکل مری یوں جیسے مشکل ہی نہ تھی
دی صدا مشکل کشا کو جب بھی مشکل کے لئے
مسئلے ہی مسئلے ہیں جس طرف بھی جائیے
لوگ سنجیدہ نہیں شاید مسائل کے لئے
سب کو بیرونی اجالوں ہی کی خواہش ہے یہاں
مانگتا کوئی نہیں اب روشنی دل کے لئے
اس قدر احساس غربت کا نہیں ہوتا ہمیں
گر ہمارے پاس ہوتا کچھ بھی سائل کے لئے
خواہشوں کے حسرتوں کے آرزو کے درد کے
سینکڑوں موسم بنے راحتؔ مرے دل کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.