اشک آنکھوں میں بھر گیا ہوگا
اشک آنکھوں میں بھر گیا ہوگا
وہ مجھے یاد کر گیا ہوگا
کھیت بیچے تھے اس نے پرکھوں کے
ہائے فاقے سے مر گیا ہوگا
کتنے چہرے تھے ایک چہرے پہ
آئنہ اس سے ڈر گیا ہوگا
اس کی دستار ابھی سلامت ہے
حادثے میں تو سر گیا ہوگا
ایک مدت ہے اس کے چہرے پہ
وقت آ کے ٹھہر گیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.