اشک آنکھوں میں کسک دل میں چھپاتے ہوں گے
اشک آنکھوں میں کسک دل میں چھپاتے ہوں گے
جو غریبی کی سزا دہر میں پاتے ہوں گے
حادثو روک لو رفتار ذرا تم اپنی
میرے بچے ابھی اسکول سے آتے ہوں گے
ہم تو قاتل کے مددگار کہیں گے ان کو
جو اسے جھوٹی گواہی سے بچاتے ہوں گے
ہم نے مانا کہ بہت خوب ہیں آنکھیں ان کی
نیند میں پھر بھی مرے خواب ستاتے ہوں گے
بھولنے والے تری یاد ستائے ہم کو
گاہے گاہے تجھے ہم یاد بھی آتے ہوں گے
لاش لے جاؤ دوا خانے سے اب جلد ندیمؔ
لوگ دیدار کو سب گھر مرے آتے ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.