اشک کو لفظ میں لاتے ہوئے رو پڑتا ہوں
اشک کو لفظ میں لاتے ہوئے رو پڑتا ہوں
حال دل اس کو سناتے ہوئے رو پڑتا ہوں
دشت میں پھول کھلاتی ہے ہوا چپکے سے
اور میں رنگ اٹھاتے ہوئے رو پڑتا ہوں
آسماں صبح تلک خواب میں ڈھل جاتا ہے
میں ستاروں کو بجھاتے ہوئے رو پڑتا ہوں
تر بہ تر خون میں ڈوبا ہے وجود ہستی
سر بہ سر خاک اڑاتے ہوئے رو پڑتا ہوں
اپنی صورت پہ کبھی خود بھی نظر کرتا کاش
آئنہ جس کو دکھاتے ہوئے رو پڑتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.