اشک کو رائیگاں سمجھتے ہو
اشک کو رائیگاں سمجھتے ہو
تم مرا دکھ کہاں سمجھتے ہو
سچ بتاؤ پھر اپنے بارے میں
گر مجھے رازداں سمجھتے ہو
شب گزیدہ ہوں دل شکستہ نہیں
آگ ہوں میں دھواں سمجھتے ہو
سنتے رہتے ہو کیوں توجہ سے
کیا مری داستاں سمجھتے ہو
کیا سمجھتے ہو تم اگر تم بھی
عشق کو امتحاں سمجھتے ہو
گھوم کر دیکھتے ہو دنیا کو
راز کون و مکاں سمجھتے ہو
میں فداؔ ہوں تمہاری آنکھوں پر
اور تم نیم جاں سمجھتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.