اشک یہ پونچھتے رہے برسوں
تم کسے سوچتے رہے برسوں
اس نے سوچا نہیں بچھڑتے وقت
ہم یہی سوچتے رہے برسوں
زخم روتے رہے محبت کے
اشک ہم پونچھتے رہے برسوں
بھول جانا ہے اب ہمیں اس کو
ہم یہی بھولتے رہے برسوں
درد دل ہے یا درد ہی دل ہے
بس یہی سوچتے رہے برسوں
وہ تھا بادل جو جھوم کر آیا
اور ہم بھیگتے رہے برسوں
سنگ تھا وہ خدا نہیں تھا نوازؔ
تم جسے پوجتے رہے برسوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.