اشکوں کی برساتیں لے کر لوگ ملے
اشکوں کی برساتیں لے کر لوگ ملے
غم میں بھیگی راتیں لے کر لوگ ملے
پوری ایک کہانی کیسے بن پاتی
قطرہ قطرہ باتیں لے کر لوگ ملے
بھر پاتے ناسور دلوں کے کیسے جب
زہر بجھی سوغاتیں لے کر لوگ ملے
اب غیروں سے کیا شکوا کرنے جائیں
اپنوں کو ہی ماتیں دے کر لوگ چلے
عاشق کا ٹوٹا دل کوئی کیوں دیکھے
جب اپنی باراتیں لے کر لوگ ملے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.