اشکوں کو تیرے در پہ بہا کر چلے گئے
اشکوں کو تیرے در پہ بہا کر چلے گئے
سپنے ہزار دل میں دبا کر چلے گئے
یک طرفہ ہو کے رہ گئی چاہت وفا میری
آنکھوں میں اشک اپنے چھپا کر چلے گئے
ٹوٹا ہے بے رخی سے تری آج میرا دل
چپکے سے زخم دل کا بڑھا کر چلے گئے
ان کی نظر میں دل مرا انمول تھا کبھی
پیروں تلے وہ دل کو دبا کر چلے گئے
ان سے کوئی گلہ ہے نہ قسمت کو کوئی دوش
خوشیاں تری شگفتہؔ جلا کر چلے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.