اشکوں پہ اختیار ان آنکھوں نے کھو دیا
اشکوں پہ اختیار ان آنکھوں نے کھو دیا
اک موج یاد یار نے مجھ کو ڈبو دیا
پلکوں پہ جب بھی خواب کی کوئی کلی کھلی
انجام گل نے خوف کا نشتر چبھو دیا
اس زندگی سے ہم نے تقاضے نہیں کیے
چپ چاپ رکھ لیا ہے سدا اس نے جو دیا
پھر یوں ہوا کہ ضبط کی حد ٹوٹنے لگی
ہنسنا محال ہونے لگا جب میں رو دیا
اے شخص تجھ سے ترک تعلق کا غم نہیں
غم یہ ہے میں نے خود کو ترے ساتھ کھو دیا
کہتے تھے لوگ راہ محبت میں پھول ہیں
کانٹوں کو کس نے پھر مری راہوں میں بو دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.