Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اشکوں سے دل کی آگ بجھائیں گے آپ بھی

اشفاق احمد صائم

اشکوں سے دل کی آگ بجھائیں گے آپ بھی

اشفاق احمد صائم

MORE BYاشفاق احمد صائم

    اشکوں سے دل کی آگ بجھائیں گے آپ بھی

    کر کر کے یاد مجھ کو بھلائیں گے آپ بھی

    پھر شوق انتظار کی تسکیں کے واسطے

    چوکھٹ پہ اک دیا تو جلائیں گے آپ بھی

    آئے گا ذکر جب مرا محفل میں وقت شام

    آہوں کو قہقہوں میں دبائیں گے آپ بھی

    ٹوٹیں گے آئنوں کی طرح پل میں ایک شب

    پلکوں پہ جتنے خواب سجائیں گے آپ بھی

    آئے گی یاد چاند سے چہرے کی جب چمک

    قصہ تو روشنی کے سنائیں گے آپ بھی

    حسن تصورات میں لکھیں گے ایک خط

    لکھیں گے پھاڑ دیں گے جلائیں گے آپ بھی

    جائیں گے روز وصل کے لمحات کی جگہ

    خوشبوئے لمس یار چرائیں گے آپ بھی

    اترے گا سارے شہر کے چہروں پہ میرا عکس

    کتنوں کو جان کہہ کے بلائیں گے آپ بھی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے