اسیر زیست بھلا اور کون ہے میں ہوں
اسیر زیست بھلا اور کون ہے میں ہوں
تبھی جو روز مرا اور کون ہے میں ہوں
مرا خیال زدہ اور کون ہے تو ہے
زمین جھیل ہوا اور کون ہے میں ہوں
سبھی ہیں دست بریدہ سبھی ہیں فریادی
سبوں کا دست دعا اور کون ہے میں ہوں
تمہارے باغ میں جس نے یہ گل کھلائے ہیں
ارے وہ باد صبا اور کون ہے میں ہوں
اسے جو دیکھیں وہ آنکھیں نکالی جاتی ہیں
کسے وہ دے گا سزا اور کون ہے میں ہوں
لگی ہے آگ یہاں محض میرے ہونے سے
دھوئیں کے ساتھ چلا اور کون ہے میں ہوں
اسی نے پوچھ لیا کون میرا حافظ ہے
میں اس سے کہہ نہ سکا اور کون ہے میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.