اور آزردگی میں کیا دیں گے
اور آزردگی میں کیا دیں گے
ہم خرابوں کو ہو و ہا دیں گے
عیش سے دل بہت ہے افسردہ
اب سکوں کی طلب ہے لا دیں گے
دل جو ہے شعلہ ہے تباہی کا
ہم اسے عشق کی ہوا دیں گے
ہر نفس خود کو بھول بیٹھے ہیں
ہم کو ڈر ہے تمہیں بھلا دیں گے
رائیگانی ہے فن ہمارا ہم
سبھی کو کام پر لگا دیں گے
زندگی سب کے بس کی بات نہیں
آخرش سب اسے گنوا دیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.