اور کب تک خوں فشاں موسم کا تیور دیکھنا
اور کب تک خوں فشاں موسم کا تیور دیکھنا
آگ برساتی نظر ہاتھوں میں خنجر دیکھنا
چھین کر آنکھوں سے بینائی نہ لے جائے کہیں
ہر طرف جلتی ہوئی لاشوں کا منظر دیکھنا
آگ جب پھیلی تو ہمسائے کا گھر بھی جل گیا
اس نے چاہا تھا مرا جلتا ہوا گھر دیکھنا
اب کف افسوس کیا ملتا ہے ہم کہتے نہ تھے
پاؤں پھیلانے سے پہلے اپنی چادر دیکھنا
اب تو کنکر بھی گہر کے دام میں بکنے لگے
کوڑیوں کے مول اب لعل و جواہر دیکھنا
ماہ و انجم ہو چکے تسخیر فرحتؔ اب ذرا
ذات کے اندھے کنویں میں بھی اتر کر دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.