اور کچھ دیر میں دیوانہ سنبھل جائے گا
اور کچھ دیر میں دیوانہ سنبھل جائے گا
آپ بہلائیں نہیں خود ہی بہل جائے گا
کچھ نہ ہاتھ آئے گا پھر بعد میں پچھتاؤ گے
دوستو ہاتھ سے جب وقت نکل جائے گا
گردش وقت سے تو کس لیے گھبراتا ہے
اک ذرا صبر کہ یہ وقت بھی ٹل جائے گا
اژدہا جب بھی ملے گا تجھے غم کا اے دوست
تیری ہر ایک مسرت کو نگل جائے گا
تیری باتوں میں خطیبؔ ایسی فسوں کاری ہے
تیرا دشمن بھی سنے گا تو پگھل جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.