اور مہک تھی جو اس باغ کی گھاس میں تھی
اور مہک تھی جو اس باغ کی گھاس میں تھی
اس کے پاؤں کی خوشبو بھی اس باس میں تھی
تجھ بارش نے تن پھولوں سے بھر ڈالا
خالی شاخ تھی اور اس رت کی آس میں تھی
تو نے آس دلائی مجھ کو جینے کی
میں تو سانسیں لیتی مٹی یاس میں تھی
یاد تو کر وہ لمحے وہ راتیں وہ دن
میں بھی تیرے ساتھ اسی بن باس میں تھی
ہر پل تیرے ساتھ تھی میں کب دور رہی
میں خوشبو تھی اور ترے احساس میں تھی
بارش تھی شب بھر اور بھیگ رہی تھی میں
جاناںؔ کیسی شدت میری پیاس میں تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.