اور تو کچھ نہ ہوا پی کے بہک جانے سے
اور تو کچھ نہ ہوا پی کے بہک جانے سے
بات مے خانے کی باہر گئی مے خانے سے
کوئی پیمانہ لڑا جب کسی پیمانے سے
ہم نے سمجھا کہ پکارا گیا مے خانے سے
دو نگاہوں کا جوانی میں ہے ایسا ملنا
جیسے دیوانے کا ملنا کسی دیوانے سے
دل کی دنیا میں سویرا سا نظر آتا ہے
حسرتیں جاگ اٹھی ہیں ترے آ جانے سے
دل کی اجڑی ہوئی حالت پہ نہ جائے کوئی
شہر آباد ہوئے ہیں اسی ویرانے سے
جلوہ گر آج انہیں بھی سر منبر دیکھا
جن کو دیکھا تھا نکلتے ہوئے مے خانے سے
در و دیوار پہ قبضہ ہے اداسی نذیرؔ
گھر مرا گھر نہ رہا ان کے چلے جانے سے
- کتاب : Kulliyat-e-Nazeer Banarasi (Pg. 81)
- Author : Nazeer Banarsi
- مطبع : Educational Publishing House (2014)
- اشاعت : 2014
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.