اوروں میں خود کو جان بہ لب ڈھونڈتے رہے
اوروں میں خود کو جان بہ لب ڈھونڈتے رہے
غیروں میں اپنا نام و نسب ڈھونڈتے رہے
سورج تو روشنی کے صحیفوں میں قید تھا
ہم سب اسے پس رخ شب ڈھونڈتے رہے
جو تھا ہمارے ساتھ ہر اک رنگ میں اسے
پتھر کی اک حویلی میں سب ڈھونڈتے رہے
دھوکا تھا وہ نظر کا مگر اس کا کیا کہیں
دنیا کی بھیڑ میں اسے جب ڈھونڈتے رہے
وہ تھا ترے مرے رگ جاں کے حصار میں
دیر و حرم میں ہی اسے جب ڈھونڈتے رہے
ملتا نہیں سکوں تری بزم حیات میں
جیتے جی ہم تو موت کے ڈھب ڈھونڈتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.